Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آئندہ چناؤ میں تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار یقینی

آئندہ چناؤ میں تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار یقینی

کریم نگر میں بی جے پی قومی جنرل سکریٹری مرلیدھر راؤ کی پریس کانفرنس

کریم نگر۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں بی جے پی کو عوام کی تائید میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دوسری جانب کانگریس روز بروز گراوٹ کے سبب زوال کی آخری حدوں تک پہنچنے کو ہے۔ بی جے پی قومی جنرل سکریٹری کے مرلیدھر راؤ نے اس بات کا اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس کا متبادل ہے ہی نہیں۔ ملک میں بی جے پی کی ترقی ، قائد انہ صلاحیتوں تک اب کسی کی پہنچ ہی نہیں ہے۔ بی جے پی کو آگے بڑھنے سے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔ اب تک کمیونسٹ اور کانگریس دونوں مل کر مسلمانوں ، گریجنوں، کرسچینوں کے خلاف بی جے پی ہے، جھوٹا پروپگنڈہ کررہی تھیں۔ تریپورہ کے نتائج نے منہ پر طمانچہ رسید کردیا۔ بی جے پی فرقہ پرست ایک مذہبی پارٹی کئی ایک ناموں سے اس کے خلاف پرچار کرتی آرہی ہے۔ اس طرح ناقابل برداشت الزامات کا سیاسی مخالفین کا عوام نے جواب دے دیا۔ شمالی ہندوستان میں عوام نے کانگریس کو جواب دے دیا۔ اب کرناٹک میں کامیابی کا پرچم لہرایا جائے گا۔ کرناٹک میں غنڈہ گردی بدعنوانیاں ملک کے خلاف سرگرمیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ کسانوں کی ہی خودکشی نہیں عوام کی جانب سے خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی آر ایس مرکزی اسکیمات کے فنڈز کو دیگر طرف منتقل کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ اس تعلق سے برسر عام بحث کریں، ہم ثابت کریں گے۔ آنے والے چناؤ میں تلنگانہ کی 119نشستوں پر ہم صاف صفاف کردار کے امیدواروں کو میدان میں اُتاریں گے۔ اس طرح بدعنوان، رشوت خور ٹی آر ایس سے عوام کو چھٹکارہ دلادیں گے۔س پریس کانفرنس میں سگناکر راؤ، سرینواس ار دیگر قائدین شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT