Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ چیف منسٹر بھی میںہی رہوں گا : چندرا بابو نائیڈو

آئندہ چیف منسٹر بھی میںہی رہوں گا : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد ۔20مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے اسمبلی میں آج یہ کہتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات یکطرفہ رہیں گے اور آئندہ وہی( چندرا بابو ) چیف منسٹر بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ۔ بجٹ مباحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں میرے بارے میں بات کررہی ہیں تو مجھے افسوس کے ساتھ ساتھ اُن پر ترس بھی آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے جب اچھے کام انجام دیئے جاتے ہیں تو انہیں ہی منتخب کرتی ہیں ۔ اپوزیشن جماعتیں چونکہ اچھی خدمات انجام نہیں دے رہی ہیں اس لئے ریاست کے عوام بھی انہیں مسترد کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT