Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / آئندہ 24 گھنٹوں میں مانسون کی آمد متوقع : محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں میں مانسون کی آمد متوقع : محکمہ موسمیات

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے جنوبی ساحل پر جاریہ سال کا مانسون آئندہ دن ( کل ) تک پہونچ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی تھی جس سے مانسون کی آمد کے آثار واضح ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب مغربی مانسون کے ساحل سے ٹکرانے کیل

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے جنوبی ساحل پر جاریہ سال کا مانسون آئندہ دن ( کل ) تک پہونچ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی تھی جس سے مانسون کی آمد کے آثار واضح ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب مغربی مانسون کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے حالات بالکل سازگار ہیں۔ جاریہ سال مانسون کی سرگرمیوں کا یکم جون سے ہی آغاز ہوگیا تھا تاہم حکومت کے عہدیداروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ مانسون کی آمد میں پانچ دن کی تاخیر ہوسکتی ہے اور اس سال بارش بھی معمول سے کچھ کم ہوسکتی ہے ۔ ہندوستان میں معیشت کو مستحکم کرنے اور اسے ترقی کی رفتار پر ڈالنے کیلئے مانسون اور بارش کی بہت اہمیت ہے ۔ گذشتہ دو سال سے افراط زر کی شرح 10 فیصد تک ہوتی جا رہی ہے اور اسے کم کرنے کیلئے بارش بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ زرعی شعبہ ہندوستان کی جملہ مالیت میں 14 فیصد حصہ رکھتا ہے

اور ہندوستان کی دو تہائی آبادی کا گذر بسر بھی دیہی علاقوں میں زرعی سرگرمیوں پر ہے ۔ ہندوستان کی نصف زرعی اراضی پر آبپاشی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اس لئے بھی بارش کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحل کے وسیع علاقہ میں بارش ہونے کو بھی مانسون کی آمد نہیں کہا جاسکتا ۔ گذشتہ مہینے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی تھی کہ جاریہ سال ساحل کیرالا سے مانسون کے ٹکرانے میں قدرے تاخیر ہوسکتی ہے اور یہ 5 جون کو ٹکرا سکتا ہے ۔ عموما یہ یکم جون کو ہوتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار ‘ مطلع کے ابر آلود ہونے میں تاخیر ‘ بارش کا تناسب اس کی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ سری لنکا میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ جاریہ ہفتے بارش سے وہاں سیلاب کی صورتحال بن گئی تھی ۔ سری لنکا میں بارش کے بعد عموما جنوبی ساحلی کیرالا تک مانسون کی آمد کیلئے 24 تا 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

یو پی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری
لکھنؤ۔/5جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں گرمی کا قہر بدستور جاری ہے۔ جہاں انتہائی خشک موسم نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گورکھپور، الہ آباد، جھانسی اور میرٹھ ڈیویژنس میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ معمول سے کچھ زیادہ درجہ حرارت فیض آباد، لکھنؤ، بریلی، مرادآباد میں نوٹ کیا گیا ہے۔ الہ آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے لئے بھی خشک موسم کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT