Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 25 دن میں صحافیوں کو مکانات کیلئے اراضی ‘ کے سی آر

آئندہ 25 دن میں صحافیوں کو مکانات کیلئے اراضی ‘ کے سی آر

حیدرآباد ۔ 29۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے صحافیوں کو دسہرہ کا تحفہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کو دسہرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہت جلد مکانات کیلئے اراضی الاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے اختتامی مرحلہ میں چیف منسٹر نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 دنوں میں مکانات کیلئے اراضی الاٹ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈس میں اضافہ کیا جائے گا ۔ دسہرہ کے بعد پریس اکیڈیمی کے صدرنشین الم نارائنا کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اراضی کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین مقامات پر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ایک ہی مقام پر صحافیوں کو مکانات کے لئے اراضی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی صحافیوں کو اراضی کے الاٹمنٹ کی تائید کی ہے۔ چیف منسٹر کے اس اعلان پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لیجاتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT