Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 48گھنٹوں میں بارش کا امکان

آئندہ 48گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔/11مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر ، ورنگل، کھمم ، میدک، رنگاریڈی، حیدرآباد، محبوب نگر اورنلگنڈہ کے علاوہ آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکولم، وجیا نگرم، وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، پرکاشم ، نیلور وغیرہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے بعض مقامات پر اوسط درجہ سے لیکر طوفانی بارش ہوگی۔ آج رات 8:30 بجے تک ریکارڈ کردہ موسمی حالات کے مطابق ساحلی آندھرا ، رائلسیما اور تلنگانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 41 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT