Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 48 گھنٹوں میں تلنگانہ میں طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان

آئندہ 48 گھنٹوں میں تلنگانہ میں طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہوائیں اور تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پور ساحلی آندھرا و رائلسیما میں ایک دو مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باند

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہوائیں اور تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پور ساحلی آندھرا و رائلسیما میں ایک دو مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ اور رائلسیما کے کچھ علاقوں میں گذشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کسانوں کو مسائل ہو رہے ہیں۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے ریاست میںاب تک 9 اموات ہوچکی ہیںاور کھڑی فصلوں کو شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ ریاست کے دارالحکومت میں بھی موسم بدلا ہوا ہے اور گذشتہ کچھ دن سے مطلع ابرآلود ہے اور بارش بھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے ۔ ماحولیاتی سائینسدان نرسمہا راؤ نے مطلع کیا کہ اس طرح کا موسم 8 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم کی وجہ سے گرمی کا موسم بھی وقت سے زیادہ رہنے کا امکان نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT