Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا قوی امکان

آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا قوی امکان

جنوبی ہند ریاستوں میں مانسون سرگرم ، انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ
حیدرآباد۔14اگسٹ(سیاست نیوز) شہر میںآئندہ 48گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمیہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق شہر حیدرآباد کے علاوہ شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مزید بارش ریکارڈ کی جائے گی ۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنوبی ہند کی ریاستوں میں مانسون ایک مرتبہ دوبارہ سرگرم ہوچکا ہے لیکن مسلسل بارش نہ ہوتے ہوئے بھی خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جو ریاست تلنگانہ‘ آندھراپردیش ‘ کیرالا اور تمل ناڈو میں کھڑی فصلوںکو تباہ ہونے سے بچا سکتی ہیں۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ چند یوم کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تو ایسی صورت میں کھڑی فصلوں کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنو ںمیں جو بارش ریکارڈ کی جار ہی ہے وہ شہری علاقوں میں ہی ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ تین دن سے شہر میں جاری ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ مزید دو یوم جاری رہنے کا امکان ہے اور کہا جار ہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی لیکن ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر میں درجہ حرارت 28تا32ڈگری کے درمیان رہنے لگا ہے جو کہ معمول کے مطابق ہے لیکن دن میں دھوپ اور اچانک مطکع ابر آلود ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے ۔بارش اور ہلکی بوندا باندی کے ساتھ تعطیلات کے سبب شہر کے کئی تفریحی مقامات پر عوامی اژدہام نظر آنے لگا ہے اور آئندہ دنوں کے دوران بھی موسم خوشگوار ہونے اور جشن آزادی کی تعطیل کے سبب تفریحی گاہیں مصروف رہنے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT