Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئیر لینڈ کو شکست ‘پاکستان کوارٹر فائنلس میں داخل

آئیر لینڈ کو شکست ‘پاکستان کوارٹر فائنلس میں داخل

ایڈیلیڈر 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے آج پولی بی کے فائنل میچ میں یوروپ کی طاقتور ٹیم آئر لینڈ پر شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ فاتح ٹیم کے سرفراز احمد نے اپنی پہلی ونڈے انٹر نیشنل سنچری بھی بنائی ۔ آئر لینڈ کی ٹیم نے کامیابی کیلئے 238 کا نشانہ مقرر کیا تھا جس کے کامیاب تعاقب

ایڈیلیڈر 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے آج پولی بی کے فائنل میچ میں یوروپ کی طاقتور ٹیم آئر لینڈ پر شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ فاتح ٹیم کے سرفراز احمد نے اپنی پہلی ونڈے انٹر نیشنل سنچری بھی بنائی ۔ آئر لینڈ کی ٹیم نے کامیابی کیلئے 238 کا نشانہ مقرر کیا تھا جس کے کامیاب تعاقب میں پاکستان کو کہیں بھی کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور وہ اس وقت ہی ہدف پورا کرلیا جبکہ 3.5 اوورس باقی تھے ۔ اس ٹورنمنٹ میں ایک مرحلہ پر پاکستان کا موقف ڈاواں ڈول نظر آرہا تھا لیکن آج کی جیت کے ساتھ اس نے اپنے کھلاڑیوں کی بہترین صلاحیتوں کا عملی مظاہر ہ کیا ۔ عمران نذیر (2007) کے سرفراز ورلڈ کپ سنچری بنانے و الے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے ۔ ابتدائی میچوں کے دوران ٹورنمنٹ سے باہر رکھے گئے سرفراز نے مستقبل کے کھیل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رن بنایا۔ اس گروپ میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے پاکستان کا آئندہ مقابلہ 20 مارچ کو آسٹریلیا سے ہوگا ۔ پاکستان نے چھ میچ کھیلتے ہوئے چار میں کامیابی حاصل کی ۔ سرفراز کے بعد اوپنر احمد شہزاد بھی ایک اہم بیٹسمین ثابت ہوئے جنہو ںنے 71 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رن بنایا جس میں سات چوکے شامل ہیں۔

میان آف دی میچ سرفراز نے احمد شہزاد کے ساتھ اوپنگ وکٹ کے ساجھیداری میں 120 رن بناکر فتح کا ہدف کا تعاقب کرنے مضبوط بنیاد رکھی ۔ آئر لینڈ نے ماضی کے مقابلوں میں جارحانہ مظاہرہ کرتے ہوئے ہر کسی کو متاثر کیا تھا آج سخت مایوسی کا سامنا کیا ۔ اس کے ایک انتہائی کامیاب بولر الیکس کوساک بھی زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے انہیں 10 اوورس میں 43 رن کے عوض صرف ایک وکٹ حاصل ہوا ۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اپنی لازمی کامیابی کیلئے آئر لینڈ کی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد کے درمیان آئر لینڈ کے کپتان ولیئم پورٹر فیلڈ نے پر سکون انداز میں سنچری بنائی ۔ 30 سالہ اوپنر پورٹر فیلڈ نے اگرچہ 107 رن بنایا لیکن پاکستانی بولرس نے جارحانہ تیور اپناتے ہوئے حریف ٹیم کی اننگز کے آخری 10 اوورس میں صرف 49 رن دیکر پانچ وکٹیں حاصل کرلیا ۔ وہاب ریاض انتہائی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 54 رن کے عوض تین وکٹس حاصل کئے ۔ سہیل خان اور راحت علی کو دو وکٹس حاصل ہوئے ۔ پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر بعد میں بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرس نے ان کی حکمت عملی کو ناکام بنادیا ۔ آئر لینڈ کے کپتان اگرچہ ثابت قدمی کے ساتھ میچ پر ڈٹے رہے لیکن ان کی ٹیم کے دیگر سرکردہ بیٹسمین جیسے پال اسٹرلنگ ‘ایڈجوئیس اور نیال اور برائین ان کا ساتھ دینے میں ناکام رہے ۔

TOPPOPULARRECENT