Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آئیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن میں تقررات

آئیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن میں تقررات

پانچ ہزار جائیدادیں ، ادخال درخواست کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آئیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن لمٹیڈ ( او ین جی سی ) کی جانب سے 5593 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے لحاظ سے نجرا سب ساگر آسام 782 ، ممبئی 560 ، احمد آباد 506 ، آنکلیشور 486 ، محسنہ 450 ، راجمندری 385 ، دہرا دون 286 ، کرائیکل 285 ، دہلی 284 ، وڈودرا 251 ، زور ہاٹ 224 ، اگرتلہ 187 ، ہاجرا181 ، اران 120، کامبے 115 ، چنئی 105 ۔ کاکیناڈا 104 ، سلاچر 80 ، کولکاتہ 78 ، جودھپور 49 ، بوکارو 47 اور گووا میں 28 اپرنٹیز پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ اکاونٹنٹ ، کیبن / روم اٹنڈنٹ ، کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ آپریٹر ، ڈرافٹس مین ( سیول ) ، الکٹریشن ، الیکٹرانکس میکانک ، فٹر ، ہاوز کیپر ( کارپوریٹ ) ، انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ الیکٹرانکس سسٹم منٹیننس ، انسٹرومنٹ میکانک ، لیباریٹی اسسٹنٹ ( کیمیکل پلانٹ ) ، لائبریری اسسٹنٹ ، مشنسٹ / ٹرنر ، میکانک موٹر وہیکل ، میکانک ڈیزل ، ریفریجریشن اینڈ ایر کنڈیشنگ میکانک ، سکریٹرئیل اسسٹنٹ ، اسٹور کیپر ، سروئیر ، ویلڈر ( گیاس اینڈ الیکٹرک ) ، دیٹا انٹری آپریٹر ، میڈیکل لیباریٹی ٹکنیشنس ، ( کارڈیالوجی / فزیالوجی / پاتھالوجی / ریڈیالوجی ) ، کارپینٹر ، پلمبر ، بائیلر اٹنڈنٹ ، لائبریری اسسٹنٹ واضح ہو کہ ( بعض ٹریڈ اپرنٹیز شعبہ جات میں مخلوعہ بعض شاخوں میں ہی مخلوعہ ہیں ) ۔ قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ جائیدادوں کے مطابق یس یس سی / آئی ٹی آئی / انٹر میڈیٹ / بی کام / بی ایس سی ، اور قواعد کے مطابق جنرل / او بی سی امیدواروں کو 45 فیصد نشانات ، ایس سی / ایس ٹی اور پی ایچ سی امیدواروں کو 40 فیصد نشانات ہوں گے ۔ اور امیدوار کی عمر 18 ۔ 24 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ تحفظات پر بھی عمل آوری ہوگی ۔ انتخاب میرٹ لسٹ کے مطابق اور فٹ نس سرٹیفیکٹ درخواست ویب سائٹ میں موجود نوٹیفیکشن کے مطابق نمونہ درخواست کی خانہ پری کے بعد ضروری اسناد اور کاغذات منسلک کی زیراکس کاپیاں منسلک کر کے متعلقہ علاقائی او ین جی سی دفاتر کو روانہ کرنا ہوگا اور درخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ 3 نومبر 2017 ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ongcindia.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT