Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آئیل ٹینکر میں گرکر ایک شخص ہلاک

آئیل ٹینکر میں گرکر ایک شخص ہلاک

منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیل سے بھرے ہوئے ٹینکر میں گرکر فوت ہونے کا واقعہ کولار صنعتی علاقہ کے وی ویمڈ کیمیکل کمپنی میں منگل کو پیش آیا۔ بیدر تعلقہ کے قاسم پور (پی) دیہات کے سائی گنیش بسواراج پاٹل (20سالہ) کی اس حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ سائی گنیش کمپنی میں ہلپرکے بطور ملازم تھا۔ آئیل ٹینکر کامعائنہ کرتے ہوئے توازن کے بگڑجانے سے وہ ٹینکر میں گرکر شدید جھلس گیاتھا۔ اس کے علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری اسپتال لایاگیا لیکن اس کے فوت ہونے کی بات اس کے والد بسواراج نے پولیس اسٹیشن میں داخل کردہ اپنی شکایت میں بتائی ہے۔ نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغازکیاگیاہے۔

سڑک حادثہ میں کانسٹبل زخمی
منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موٹرسائیکل کو کروزر کے ٹکر دینے سے ٹریفک پولیس کانسٹبل کے زخمی ہونے کا حادثہ ہمناآباد کی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔اس حادثہ میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل اشوک اپناصراف زخمی ہوگیا۔ مزید علاج کے لئے بیدر کے سرکاری دواخانہ روانہ کیاگیاہے۔ ڈی وائی ایس پی امرناتھ ریڈی ، سرکل انسپکٹر ایم انیل کمار ، سب انسپکٹر میں جی ایم پاٹل ، اور ایل بی اگنی نے جائے حادثہ پہنچ کر حادثہ سے متعلق تفتیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT