آئیٹا ظہیر آباد یونٹ کے اجلاس کا انعقاد

ظہیرآباد۔/11 اکٹوبر، ( ای میل) کل ہند آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA ظہیرآباد یونٹ کا ماہانہ اجلاس اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیٹا ایک ماہی تعارفی و ممبر سازی مہم منائی بڑے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس اجلاس میں قومی تعلیمی کانفرنس مقامی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے قبل یونٹ کے تحت تمام اسکولس میں مولانا آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ اسکولس و کالجس میں رقمی انعامات دیئے جائیں گے۔ عنوانات کے تحت مسابقتی دور کے لحاظ سے مقابلے منعقدکئے جائیں گے۔ آئیٹا یونٹ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ پریس سکریٹری محمد معین الدین نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ماہ نومبر 12 تاریخ کو حیدرآباد میں عظیم الشان ریاستی کانفرنس منعقد کی جائے گی اور مقامی سطح پر 11نومبر کو اسلامک سنٹر ظہیرآباد میں بھی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر یونٹ انتخابات 25 نومبر کو منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری، سید اظہر الدین، شیخ ولی، سید رؤف، عمران احمد خان، لئیق احمد، سلطان اعظم، ضمیر احمد، محمد یداللہ، اقبال احمد ، محمد اسلم، عبدالقیوم، محمد ارشاد، نذیر شریف و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT