Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آئیٹا کی تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور

آئیٹا کی تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور

ظہیرآباد میں منعقدہ اجلاس سے محمد معز الدین کا خطاب
ظہیرآباد۔/12جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع سنگاریڈی کا احتسابی اجلاس آج یہاں اسلامک سنٹر میں صدر آئیٹا ضلع سنگاریڈی محمد معز الدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلعی سکریٹری محمد عبدالمجیب نے آئیٹا کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آئیٹا قائدین کی ستائش کی اور مختلف مسائل اور امور کے حل کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ بعد ازاں سکریٹری آئیٹا ظہیرآباد یونٹ خواجہ نظام الدین نے ظہیرآباد یونٹ کی جانب سے انجام دیئے گئے کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ہر ماہ کسی نہ کسی عنوان سے پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے اور اساتذہ کی مکمل حاضری کو یقینی بنانے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے۔ صدر آئیٹا سنگاریڈی یونٹ نے اپنے یونٹ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ میڈیا سکریٹری سید اظہر الدین نے بھی ضلعی و مقامی یونٹوں کی کارکردگی کی رپورٹس سے اجلاس کو واقف کرایا۔ اختتامی خطاب کرتے ہوئے صدر آئیٹا ضلع سنگاریڈی محمد معز الدین نے مقامی یونٹ کی کارکردگی کی ستائش کی اور اسے دیگر یونٹوں کیلئے قابل تقلید قراردیا۔ نیز آئیٹا کی تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے پر زور دیا۔ اجلاس کا آغاز محمد معین الدین معاون امیر مقامی کی تلاوت کلام پاک و ترجمانی سے ہوا۔ نظامت کے فرائض محمد سراج جوائنٹ سکریٹری نے انجام دیئے جبکہ اجلاس کی برخاستگی امیر مقامی ناظم الدین کے اظہار تشکر پر عمل میں آئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل کے ارکان سید وحید الدین، محمد معین الدین، سراجاحمد کے بشمول مقامی ذمہ داران ڈاکٹر نوید عبدالجلیل، سید رؤف، عمران ، احمد خان، سید اظہر الدین اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT