Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلوںکیلئے آج جے ای ای مین امتحان

آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلوںکیلئے آج جے ای ای مین امتحان

ایک منٹ کی تاخیر پر امتحانی ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں، اصل آدھار کارڈ رکھنا ضروری

حیدرآباد ۔ 7 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلوں کیلئے جے ای ای مین (JEE-MAIN) امتحان کا 8 اپریل (اتوار) کو منعقد ہوگا۔ یہ امتحان پن اور پیپر کے ساتھ منعقد ہوگا (جیسا کہ بعض امتحانات ان دنوں بغیر پن اور پیپر کے صرف کمپیوٹر کے ذریعہ منعقدکئے جارہے ہیں اس نوعیت کا نہیں ہے) جے ای ای مین کے اس امتحان کے پرامن و شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تلنگانہ سے اس امتحان میں زائد از 65 ہزار طلباء و طالبات کی شرکت متوقع ہے۔ سی پی ایس ای کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جے ای ای مین کے پہلے پرچہ کے اوقات صبح 9:30 بجے تا دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے جبکہ دوسرے پرچہ کے اوقات دوپہر 2 تا شام 5 بجے تک ہوں گے۔ طلباء سے ہال ٹکٹ بہرصورت ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مقررہ امتحانی اوقات سے ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے کی صورت میں طلباء و طالبات کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے اور امتحان میں شرکت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہیکہ صبح 7 بجے سے ہی طلباء و طالبات امتحانی مرکز پہنچ سکتے ہیں اور انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس مرتبہ جے ای ای مین امتحان کیلئے صرف تین مقامات حیدرآباد، کھمم اور ورنگل میں ہی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور امتحانی مراکز میں داخل ہونے سے قبل طلباء و طالبات کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعہ تنقیح کی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ طلباء و طالبات کو اس امتحان کیلئے کوئی بھی اشیاء بشمول الیکٹرانک آلات وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شوگر کے مرض سے متاثر رہنے والے طلباء و طالبات کو شوگر کی گولیوں کے ساتھ ساتھ بعض میوے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی اور واضح طور پر کہا گیا ہیکہ پیاکنگ فوڈ وغیرہ کو لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ طلباء و طالبات کو کوئی پن، پیپر یا کتب امتحانی مرکز میں لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی لیکن امتحانی مرکز میں طلباء و طالبات ’’بال پوائنٹ پن اور پیپر‘‘ فراہم کئے جائیں گے۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ جے ای ای مین امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو اپنا اصل آدھار کارڈ ساتھ لانا ضروری ہوگا۔ اگر آدھار کارڈ نہ رہنے کی صورت میں کم از کم اصل انٹرمیڈیٹ امتحانی ہال ٹکٹ لانا ضروری ہوگا۔ کسی بھی امیدوار کو گھڑی رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ فل شرٹ پہنے رہنے کی بھی اجازت نہیں رہے گی بلکہ ہاف شرٹ یا ٹی شرٹ پہن کر امتحان میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی یہاں تک کہ شوز اور پیتابے (موذے) پہن کر امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی۔ طالبات زیورات پہن کر اور ہاتھوں کو رسٹ بانڈز باندھ کر امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT