Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی او سی اولمپک اسکالرشپس

آئی او سی اولمپک اسکالرشپس

نئی دہلی، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ چمپیئن شپس کے برونز میڈلسٹ شیوا تھاپا (56kg ) اور کامن ویلتھ گیمس کے سلور میڈلسٹ مندیپ جھنگرا (69kg) کو اپنے اولمپک خوابوں کی تکمیل کیلئے آج زبردست جہت ملی جب اُنھیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کی جانب سے اسکالرشپ کیلئے منتخب چار ہندوستانی باکسروں میں شامل کیا گیا ۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی سفارشات کے بعد آئی او سی کے منتخب کردہ دیگر دو باکسرس گورو بیدھوری (52kg) اور سمیت سنگوان (69kg) ہیں۔ گورو نے ورلڈ سیریز آف باکسنگ میں اپنے حالیہ عمدہ مظاہرے سے متاثر کیا اور یو ایس اے ناک آؤٹس فرنچائز کی جانب سے آنے والے سیزن کیلئے متواتر دوسری میعاد حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT