Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / آئی ایس آئی ایس ریمارک پر وزیراعظم برطانیہ کا اظہارمعذرت

آئی ایس آئی ایس ریمارک پر وزیراعظم برطانیہ کا اظہارمعذرت

لندن ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے سابق امام سے معذرت خواہی کی ہیکہ انہوں نے آئی ایس آئی ایس کے تعلق سے ریمارک کرتے ہوئے غلط فہمی پیدا کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس عالم دین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ آئی ایس آئی ایس گروپ کی حمایت کررہے ہیں۔ اس ریمارک کے چند ہفتوں بعد ڈیوڈ کیمرون نے سابق امام سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو اسے معاف کردی جائے۔ کیمرون نے لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کے ساتھ سلیمان غنی کا ایک ہی پلیٹ فام پر موجود رہنے پر تنقید کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ سابق امام دولت اسلامیہ کے حامی ہیں۔ سلیمان غنی اور مسٹر صادق خان 9 مرتبہ ایک ساتھ شہ نشین پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT