Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس آئی ایس سے روابط پر چار افراد گرفتار

آئی ایس آئی ایس سے روابط پر چار افراد گرفتار

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترکھنڈ کے منگلور سے مشتبہ آئی ایس آئی ایس روابط کے حامل چار اشخاص کی گرفتاری کے ساتھ دہلی پولیس نے آج دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گردانہ منصوبہ کو بے نقاب کیا گیا ہے جو ہریدوار میں جاری اردھ کمبھ میلہ کو نشانہ بنانے سے متعلق ہے، بالخصوص وہاں جانے والی ٹرینوں اور قومی دارالحکومت کے بعض اہم مقامات کو نشانہ بنایا جانے والا تھا۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) اروند دیپ نے کہا کہ مشتبہ اشخاص کی شناخت اخلاق الرحمن، محمد اسامہ ، محمد عظیم شاہ اور مہروز کی حیثیت سے کی گئی ، جنہیں کل گرفتار کیا گیا اور آج یہاں کی ایک عدالت میں پیشی پر انہیں 15 یوم کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT