Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / آئی ایس آئی جاسوسی کیس : این آئی اے کی چارج شیٹ داخل

آئی ایس آئی جاسوسی کیس : این آئی اے کی چارج شیٹ داخل

چینائی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہند میں سبوتاج سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلہ میں پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کی کوششوں کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج ابتدائی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ ظہیرحسین، سیوا بالن اور محمد خلیل کے خلاف داخل کی ہے۔ نامزد این آئی اے کی عدالت میں داخل

چینائی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہند میں سبوتاج سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلہ میں پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کی کوششوں کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج ابتدائی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ ظہیرحسین، سیوا بالن اور محمد خلیل کے خلاف داخل کی ہے۔ نامزد این آئی اے کی عدالت میں داخل کردہ اس شارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہیکہ ان تینوں نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیوں انسداد قانون کے تحت جرم کیا ہے۔ اس کیس کیلئے زائد از 40 گواہوں کو مدعو کیا گیا ان میں سے 20 نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ اس کیس میں جملہ 9 ملزمین ہیں جن میں کولمبو میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کا نام بھی شامل ہے۔ اس کیس کے چوتھے ملزم رفیق کے بشمول دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ رفیق اس وقت جیل میں ہے۔ این آئی اے کے مقدمہ کی کارروائی کرنے والے سرکاری وکیل سی ایس ایس پلائی نے کہا کہ جعلی کرنسی اور بغیر لائسنس والی بندوق بھی رفیق کے قبضہ سے برآمد کی گئی۔ اس کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا رفیق کا تعلق اسلحہ کے ڈیلرس سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT