Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / آئی ایس آئی سربراہ رضوان اختر کی صدرافغانستان اشرف غنی سے ملاقات

آئی ایس آئی سربراہ رضوان اختر کی صدرافغانستان اشرف غنی سے ملاقات

اسلام آباد۔12جنوری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹر سروسیس انٹلیجنس( آئی ایس آئی) کے ڈائرکٹر جنرل نے افغانستان کے ایک روزہ دورہ کے دوران صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ ڈان آن لائن کے مطابق آئی ایس آئی ڈی جی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اتوار کو کابل کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان انتہاپسندی اور دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے مختلف حکمت

اسلام آباد۔12جنوری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹر سروسیس انٹلیجنس( آئی ایس آئی) کے ڈائرکٹر جنرل نے افغانستان کے ایک روزہ دورہ کے دوران صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ ڈان آن لائن کے مطابق آئی ایس آئی ڈی جی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اتوار کو کابل کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان انتہاپسندی اور دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے مختلف حکمت عملیوں پر بات چیت ہوئی ۔ اس نکتہ پر دونوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ جنرل رضوان اخترکا یہ دوسرا دورہ افغانستان ہے ۔ قبل ازیں 16ڈسمبر کو پشاور کے آرمی اسکول پر طالبان حملے کے بعد جس میں مہلوکین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی تھی ‘ انہوں نے افغانستان کا دورہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT