Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس آئی فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کوشاں

آئی ایس آئی فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کوشاں

انڈین مجاہدین کے دہشت گردوں کا استعمال ۔ سرحدی ریاستیں ممکنہ نشانہ ۔ ذرائع کا بیان
نئی دہلی، 6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی نے انڈین مجاہدین سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو پھانس لیا ہے تاکہ ہندوستان میں مذہبی مقامات پر غنڈہ گردی مچاتے ہوئے اس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکائی جاسکے، انٹلیجنس کے اشاروں سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں سرحدی ریاستوں جیسے پنجاب اور جموں و کشمیر میں کی جاسکتی ہیں اور ان دونوں ریاستوں کو انٹلیجنس اشاروں سے متعلق چوکس کرتے ہوئے مشورہ دیا گیا ہے کہ امن کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی ممکنہ کوشش کے تعلق سے بدستور چوکس رہیں۔ چند دیگر ریاستوں کو بھی چوکس کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا کہ احتیاطی اقدامات کریں کیونکہ مذہبی مقامات پر غنڈہ گردی دیگر مقامات پر بھی فرقہ وارانہ کشیدگی کا موجب بن سکتی ہے۔ انڈین مجاہدین سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جنھوں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے، انھیں آئی ایس آئی نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے مشغول کررکھا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی جبکہ پانچ پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں گھس آنے کی اطلاعات ملی تھیں، تمام ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ تہوار کے جاریہ سیزن کے دوران تخریب کار عناصر کی کسی بھی کوشش کے خلاف اضافی چوکسی برتیں ۔
ہندوستان کی صرف 4.5 فیصد آبادی گرائجویٹ
نئی دہلی ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں صرف 4.5 فیصد آبادی گرائجویٹ یا اس سے زائد سطح تک تعلیم یافتہ ہے جبکہ 32.6 فیصد آبادی کی اکثریت تو پرائمری اسکول سطح تک بھی خواندہ نہیں ہے۔ خواندگی، ورکرز اور تعلیمی سطح سے متعلق مردم شماری مواد برائے 2011ء سے یہ بات معلوم ہوئی ہے۔ رجسٹرار جنرل اینڈ سنسیس کمشنر آف انڈیا کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ابتدائی تعلیم سے کمتر سطح کی 32.6 فیصد آبادی کے بعد پرائمری (25.2 )، مڈل (15.7)، میٹرک (11.1)، ہائیر سکنڈری (8.6) اور گرائجویٹ اور آگے (4.5) ہے۔

TOPPOPULARRECENT