Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس آئی میں شمولیت کیلئے طالب علم کو ترغیب

آئی ایس آئی میں شمولیت کیلئے طالب علم کو ترغیب

بھابوا (بہار) 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کالج کے ایک طالب علم کو پاکستان سے مبینہ طور پر فون کال موصول ہوا اور اس سے آئی ایس آئی میں شمولیت کی خواہش کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہرپریت کور نے بتایا کہ مکیش کمار نے بھابوا پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے کہ اسے کل پاکستان سے موبائل پر کال موصول ہوا جس میں اسے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی میں شمولیت کی ترغیب دی گئی ۔ مکیش کمار انٹرمیڈیٹ سال دوم کا طالب علم ہے اور وہ کپڑوں کی دوکان پر بحیثیت سیلز مین پارٹ ٹائم ملازمت بھی کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ پہلے تویہ کال اس نے نظرانداز کردیا لیکن پھر دوبارہ اس سے ربط قائم کرتے ہوئے پرکشش ترغیبات دی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT