Saturday , December 15 2018

آئی ایس آئی کو حکومت ہند کا مشکور ہونا چاہئے

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے موقف پر حیرت اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی سے بھی یہ سوال کیا جائے تو وہ بھی یہی جواب دے گی کہ اسے داؤد ابراہیم کا ٹھکانہ نہیں معلوم۔ کانگریس ترجمان گورو گوگوئی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے موقف پر حیرت اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی سے بھی یہ سوال کیا جائے تو وہ بھی یہی جواب دے گی کہ اسے داؤد ابراہیم کا ٹھکانہ نہیں معلوم۔ کانگریس ترجمان گورو گوگوئی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں جو بیان دیا ہے کہ وہ داؤد ابراہیم کے ٹھکانہ سے واقف نہیں، اس نے پاکستان کے سرکاری موقف کی توثیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی سے بھی یہ سوال پوچھا جائے تو وہی جواب ملے گا جو حکومت ہند نے دیا ہے ۔ آئی ایس آئی کو اس کیلئے حکومت ہند کا مشکور ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو آج پارلیمنٹ میں بی جے پی حکومت کے موقف پر حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دو وجوہات کے سبب یہ بیان افسوسناک و حیرت انگیز تھا۔ سب سے پہلے یہ کہ پارلیمنٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ داؤد ابراہیم کا ٹھکانہ نہیں معلوم، دوسرے نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران زور و شور سے اعلان کیا تھا کہ ایک مرتبہ وہ وزیراعظم بن جائے تو داؤد ابراہیم کو ہندوستان لائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ حکومت کا موقف کرن رجیجو کے ڈسمبر 2014 ء میں دیئے گئے بیان سے بھی یکسر مختلف ہے۔

TOPPOPULARRECENT