Thursday , December 13 2018

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ شوٹر راجپوت کو سلور میڈل

باکو (آذربائجان) ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز نشانہ باز سنجیو راجپوت نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے مینس 50m رائفل 3 پوزیشن ایونٹ میں انڈیا کیلئے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ راجپوت نے 456.9 پوائنٹس جٹائے اور ریو اولمپک گیمز سے قبل آخری ورلڈ کپ میں سلور میڈل پایا۔ کروشیا کے پیٹر گورسا نے 457.5 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ کوریا کے ہیونجون کیم نے 445.5 پوائنٹس کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ راجپوت نے کوالفکیشن میں نیلنگ، پرون اور اسٹانڈنگ پوزیشن میں 1167 اسکور کرکے ساتواں مقام پایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT