Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی ایس ایل سے ہندوستان میں فٹبال کو نقصان : ایلی ماؤ

آئی ایس ایل سے ہندوستان میں فٹبال کو نقصان : ایلی ماؤ

پاناجی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں منعقد شدنی انڈین سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کو فٹبال کیلئے نقصان دہ قرار دیا جارہا ہے جیسا کہ فیفا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلی ماؤ نے کہا کہ یہ فیفا کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ اتوار کو ہندوستان میں منعقد شدنی انڈین سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے 8 ٹیموں کی نیلامی ہوئی اور ٹورنمنٹ ستمبر ۔ نومبر م

پاناجی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں منعقد شدنی انڈین سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کو فٹبال کیلئے نقصان دہ قرار دیا جارہا ہے جیسا کہ فیفا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلی ماؤ نے کہا کہ یہ فیفا کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ اتوار کو ہندوستان میں منعقد شدنی انڈین سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے 8 ٹیموں کی نیلامی ہوئی اور ٹورنمنٹ ستمبر ۔ نومبر میں کھیلا جائے گا۔

فیڈریشن کپ کی فاتح چرچل برادرس کے سی ای او والنکا نے کہا کہ یہ لیگ ہندوستان میں فٹبال کی موت ثابت ہوگی کیونکہ ایک ملک میں دو لیگ کا انعقاد کھیل کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اور وہ بھی ایسے ملک میں جو کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔

آج دہلی بمقابلہ بنگلور
شارجہ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کا دوسرا مقابلہ دہلی ڈیر ڈیولس اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان کل یہاں کھیلا جائے گا اور اس مقابلے میں سیزن کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی یوراج سنگھ توجہ کا مرکز ہوں گے جو ورلڈ کپ میں ناقص مظاہرہ کو پس پست ڈالتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں بہتر مظاہرہ کیلئے کوشاں ہوں گے۔ دہلی کیلئے کپتان کیون پیٹرسن کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک کے مظاہرے اہم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT