آئی ایس ایل کیلئے شاندار افتتاحی تقریب کی تیاریاں

کولکتہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)امتیابھ بچن سے لیکر سچن تنڈولکر تک، مکیش امبانی سے لیکر نیتا امبانی تک یعنی بالی ووڈ، کرکٹ اور بزنس کی دنیا کے بڑے ستارے 12 اکٹوبر کو یہاں ویویکا نندا یووا بھارتی کری رنگن اسٹیڈیم میں انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل ) کی افتتاحی تقریب میںشرکت کیلئے تیار ہیں۔ علاوہ ازیں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی جہاں اس ٹورنمنٹ کا افتتاح کریں گی وہیں افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینکا چوپڑا نوجوان ہیرو ورون دھون کے ساتھ اسٹیج پر دھماکہ خیز پروگرام پیش کریں گی۔45 منٹ طویل افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے ہوگا جبکہ یہ ٹورنمنٹ 20 ڈسمبر تک جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT