Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / آئی ایس حامی پاکستانی شہری کااٹلی سے اخراج

آئی ایس حامی پاکستانی شہری کااٹلی سے اخراج

لندن، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی نے سوشل ویب سائٹ پر بنیاد پرستی کی تشہیر کرنے کے الزام میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے 23 سالہ حامی پاکستانی شہری کو ملک بدر کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزارت داخلہ نے کل کہا کہ پاکستان نژاد شہری کو شمال مغربی اٹلی کے تورن ہوائی اڈے سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں بٹھا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سروسز کو اس شخص کی دہشت گردوں کے ساتھ نظریاتی قربت اور بنیاد پرستوں کے ساتھ فیس بک رابطوں کی معلومات ملنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ جنوری 2015 کے بعد کل 247 اور اس سال اب تک 10 شدت پسندوں کو اٹلی سے نکال دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT