Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس حملہ کا خطرہ تمام ریاستوں کو چوکسی کی ہدایت

آئی ایس حملہ کا خطرہ تمام ریاستوں کو چوکسی کی ہدایت

نئی دہلی۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس آئی ایس حامیوں کی آن لائن بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر حکومت نے دہشت گرد گروپس سے لاحق خطرات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے تمام ریاستوں کو کسی بھی امکانی حملے کے تعلق سے چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سکیورٹی اور ریاستی سربراہان سے حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایس خطرہ حقیقی ہے ۔ ہماری اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ کی مناسبت سے یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ ہم نے تمام کو ملک بھر میں آئی ایس کے حامیوں کے کسی بھی امکانی حملے سے چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ہندوستانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے مطابق اب تک 23 ہندوستانی شہریوں نے آئی ایس میں شمولیت اختیار کی اور ان میں 6 مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے ۔ ان 23 ہندوستانیوں میں دو ممنوعہ انڈین مجاہدین کے مفرور ارکان بھی ہیں جو پاکستان میں اپنے ٹھکانوں سے فرار ہوئے ہیں۔ تقریباً 150 ہندوستانیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT