آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی زخمی

لندن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی مغربی عراق میں کئے گئے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مارچ میں امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے حملہ کے دوران 44 سالہ بغدادی بری طرح زخمی ہوگئے۔ دو عہدیداروں اور ایک مغربی سفارتکار کے علاوہ ایک عراقی مشیر نے 18 مارچ کو ضلع نینوا م

لندن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی مغربی عراق میں کئے گئے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مارچ میں امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے حملہ کے دوران 44 سالہ بغدادی بری طرح زخمی ہوگئے۔ دو عہدیداروں اور ایک مغربی سفارتکار کے علاوہ ایک عراقی مشیر نے 18 مارچ کو ضلع نینوا میں الباز کے مقام پر اس حملہ کی توثیق کی۔ یہ علاقہ شام کی سرحد سے قریب ہے۔ عراقی عہدیدار حشام الہاشمی کے حوالہ سے گارڈین نے یہ اطلاع دی کہ ابوبکر البغدادی بری طرح زخمی ہوئے ہیں، اس کے بعد سے ان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن وہ اب تک اپنی تنظیم کی روز مرہ کی سرگرمیاں سنبھال نہیں سکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT