Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / آئی ایس سرگرمیوں کی تحقیقات، این آئی اے کا رابطہ

آئی ایس سرگرمیوں کی تحقیقات، این آئی اے کا رابطہ

امریکہ، عراق، شام کو مکتوب، سائبر ثبوت کیلئے درخواست

امریکہ، عراق، شام کو مکتوب، سائبر ثبوت کیلئے درخواست
نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس میں ایک مبینہ رکروٹ اریب مجید کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سائبر ثبوتوں کیلئے امریکہ اور دیگر ممالک کو درخواست روانہ کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ باہمی قانون امدادی سمجھوتہ (ایم ایل اے ٹی) کے تحت این آئی اے نے اب سائبر ثبوتوں کیلئے امریکہ، کینیڈا اور چند دیگر ملکوں کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ این آئی اے نے پولیس کو بیان پر بلاتحقیق یقین نہیں کیا ہے بلکہ این آئی اے نے اس کے انکشافات کا بغور تجزیہ کیا۔ مجید نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایس آئی ایس کیمپ میں قیام کے دوران وہ کبھی بھی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا تھا۔ اس مقدمہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے این آئی اے نے عراق اور شام کو بھی مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ممبئی کے کلیان علاقہ سے جاری کردہ 23 سالہ مجید کے پاسپورٹ پر عراقی مقام داخلہ کی مہر ہے۔ وہ عراق سے ہی شام روانہ ہوا تھا۔ اس کے پاسپورٹ پر شام کی مہر خروج ہے۔

TOPPOPULARRECENT