Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / آئی ایس سے ربط پر 73 سعودی اور چار غیر ملکی گرفتار

آئی ایس سے ربط پر 73 سعودی اور چار غیر ملکی گرفتار

ریاض۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں سعودی عرب میں 73 سعودی باشندوں اور چار غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان افراد پر مشرقی صوبے میں شیعہ کمیونٹی پر پیش آئے حملوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ حکام کے مطابق جن چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہ

ریاض۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں سعودی عرب میں 73 سعودی باشندوں اور چار غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان افراد پر مشرقی صوبے میں شیعہ کمیونٹی پر پیش آئے حملوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ حکام کے مطابق جن چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق شام، ترکی اور اردن سے ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں، جن کا آئی ایس سے براہ راست تعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT