Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / آئی ایس سے روابط ‘ملیشیا میں 162 افراد گرفتار

آئی ایس سے روابط ‘ملیشیا میں 162 افراد گرفتار

کوالا لمپور 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کے خلاف سخت چوکسی کو برقرار رکھتے ہوئے ملیشیا کی پولیس نے 162 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ آئی ایس دہشت گرد گروپ سے رابطے رکھتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ وزارت نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں آنے والے سیاحوں کی بھی سخت اسکریننگ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزارت نے کہا کہ رائل ملیشیائی پولیس نے ملیشیا میں کم از کم 162 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ داعش سے روابط رکھتے ہیں۔ اس دوران وزیر ٹرانسپورٹ لئیو لیونگ لئی نے کہا کہ ملیشیا میں دہشت گردی کے خلاف سخت چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملیشیا میں پہلے ہی سخت نگرانی کا طریقہ کار رائج ہے ۔ نہ صرف ائرپورٹس پر بلکہ بندرگاہوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردانہ حملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے تمام سلامتی پہلووں کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ کر رہے ہیں۔ ائرپورٹس ‘ بندرگاہوں اور ٹرین اسٹینشوں پر نگرانی اور چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے اور تن آسانی سے کام نہیں لیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT