Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / آئی ایس طاقت کے مراکز تباہ کردینے کا عالمی عہد

آئی ایس طاقت کے مراکز تباہ کردینے کا عالمی عہد

پیرس ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے لڑنے والے سات ممالک کے وزرائے دفاع نے آج عزم کیا کہ وہ اپنے آپریشنس میں شدت لائیں گے اور عراق و شام میں جہادیوں کی طاقت کے مراکز کو تباہ کردیں گے۔ پیرس میں بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ان کے اتحاد کا بڑا مقصد اس لعنت کو کچل دینا ہے جو عراق اور شام میں سرگرم جہادی تنظیم (آئی ایس ) ہے۔ اس ضمن میںرقہ اور موصل میں ان کی طاقت کے دو بڑے مراکز کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرا اہم مقصد دنیا بھر میں آئی ایس کے متبادل نام کا استعمال کرتے ہوئے جاری تخریبی سرگرمیوں کا تدارک ہے۔ روس کو جو شامی صدر بشارالاسد کا کٹر حلیف ہے، یپرس کی اس میٹنگ کیلئے مدعوت نہیں کیا گیا، جہاں میزبان فرانس اور امریکہ نے شامی اپوزیشن فورسیس پر روسی بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT