Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / آئی ایس نے شام میں 400شہریوں کو اغوا کرلیا

آئی ایس نے شام میں 400شہریوں کو اغوا کرلیا

بیروت۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ نے کم از کم 400شہریوں بشمول خواتین و اطفال کو شام کے مشرقی شہر دائرالزور کے نئے علاقہ پر قبضہ کرتے ہوئے اغوا کرلیا ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب دائرالزور پر کل کے حملہ کے بعد کم از کم 400شہریوں کو جو البغلیہ کے متوطن تھے جو داعش کے زیر قبضہ علاقہ سے متصل ہے ‘ اغوا کرلیا گیا ۔ جن افراد کو اغوا کیا گیا ان میں خواتین ‘ اطفال اور حکومت حامی جنگجوؤں کے ارکان خاندان شامل ہیں ۔ انہیں داعش کے زیر قبضہ علاقہ مںی منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

ایران کوخطیر غیر ملکی سرمایہ کاری
کی ضرورت
تہران ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کو سالانہ 30تا 50ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ سالانہ 8فیصدشرح ترقی کا نشانہ حاصل کرسکے ۔ صدر ایران حسن روحانی نے آج بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں کہا کہ ایرانی معیشت کو 30 تا 50ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT