Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / آئی ایس نے عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا

آئی ایس نے عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا

بغداد ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے بغداد کے جنوب میں آج ایک عراقی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ عراق میں اندرون دو یوم اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر امریت الفلوجہ کے قریب مار گرایا گیا ۔ آئی ایس نے آن لائن بیان جاری کرتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے اور دوسرے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT