Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / آئی ایس کا عراق کے کئی ٹاؤنس سے تخلیہ

آئی ایس کا عراق کے کئی ٹاؤنس سے تخلیہ

بغداد ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے عراق کے صوبہ عنبر میں صحرائی ٹاون الرطبہ سے اپنے جنگجوؤں کو ہٹالیا ہے ۔ فوجی جنرل اور میئرنے اس کی توثیق کی ۔ ایک میجر جنرل نے بتایا کہ ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ فوجی دباؤ نہ ہونے کے باوجود آئی ایس نے اپنے جنگجوؤں کو واپس طلب کرلیا اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ تنظیم میں افرادی قوت کا بحران ہے اور انہوں نے کہا کہ داعش کے مسلح افراد نے کل رات تخلیہ شروع کیا اور آج صبح تک علاقہ سے پوری طرح واپس ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس نے شامی سرحد کے قریب عراق کے کئی مغربی ٹاؤنس کا تخلیہ کردیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT