آئی ایس کیخلاف عالمی اتحاد کے شرکاء 50 ہوگئے

واشنگٹن ؍ بغداد ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس بارے میں مشاورت جاری ہے کہ اسلامک اسٹیٹ ک

واشنگٹن ؍ بغداد ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس بارے میں مشاورت جاری ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں کون کیا کردار ادا کرے گا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات آئندہ چند ایام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بتائی جائیں گی۔ دریں اثناء نئے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق میں امریکی فوج کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو گزشتہ روز دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں العبادی نے شام میں بین الاقوامی برادری کی کارروائی میں تاخیر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد یا کولیشن میں ایران کو نہ شامل کرنے کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ عراقی وزیر اعظم نے شِمالی و مغربی عراق میں جنگجوؤں کے خلاف امریکی فضائی حملوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے سنی شدت پسندوں کو پیچھے دھکیلنے میں مدد ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT