Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / آئی ایس کی ایران میں حملے کی دھمکی

آئی ایس کی ایران میں حملے کی دھمکی

تہران، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے ایک ویڈیو جاری کر کے ایران کے دارالحکومت تہران میں نیا حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایرانی نوجوانوں سے ملک میں جہاد کے لئے آگے آنے کو کہا ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد اپنے چہرے پر سیاہ نقاب پہنے ہوئے ہے اور ہاتھ میں اے کے – 47 پکڑ کر دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور اس میں تہران کے ان دو مقامات کو دکھایا جا رہا ہے جہاں آئی ایس نے جون میں حملہ کیا تھا۔ سیاہ نقاب پہنے دہشت گرد نے فارسی زبان میں کہاکہ جس طرح ہم نے عراق اور شام میں تمہارے کتوں کی گردنیں کاٹی ہیں اسی طرح اب تہران میں بھی کاٹیں گے۔ آئی ایس نے تہران کی پارلیمنٹ پر حملے کی بھی ذمہ داری لی۔ اس حملے میں 18 لوگ مارے گئے تھے ۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں سیاہ نقاب پہنے دہشت گردعربی زبان میں عراق پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے ۔

جاپان میں زلزلے کے جھٹکے
ٹوکیو، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آج 4.9 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ٹوکیو موسمی سائنس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مشرقی ٹوکیوکے چیبا صوبے میں تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے بعد کسی بھی قسم کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔جاپان دنیا کے زلزلے کے فعال علاقوں میں سے ایک ہے جو کہ دنیا کے تقریبا دنیا کے 20 فیصد زلزلے کا حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT