Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس کے انداز میں قتل کرنے مبینہ دہشت گرد کا منصوبہ

آئی ایس کے انداز میں قتل کرنے مبینہ دہشت گرد کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد محمد موسیٰ الدین عرف موسیٰ نے بیرونی ممالک بالخصوص امریکہ ، روس اور برطانیہ کے شہریوں کا آئی ایس آئی ایس انداز میں سرقلم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ کولکتہ میں مدر ہاؤس کا دورہ کررہا تھا۔ موسیٰ کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح سرقلم کرنا اُس کے لئے خوشی کا باعث تھا ۔ این آئی اے نے حال ہی میں کولکتہ میں خصوصی عدالت میں جو چارج شیٹ دائر کی اس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ موسیٰ نے غیرملکی شہریوں کو آئی ایس کی طرح چاقو گھونپنے اور اُنھیں ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ کولکتہ میں مدر ہاؤس دراصل مدر ٹریسا کی تمام مشنری کا ہیڈکوارٹر ہے ۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ نے کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کو مجاہدین قرار دیا تھا جو کشمیر کی زمین کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ ایجنسی نے کشمیر میں موسیٰ کی تصاویر بھی فراہم کی اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ اُس نے وادی کا دورہ بھی کیا تھا ۔ اپنے ثبوت کے طورپر این آئی اے نے ایک بڑی چاقو بھی پیش کی جو دہشت گرد جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے اُس نے حاصل کی تھی ۔ موسیٰ نے مدر ہاؤس پر حملے کے منصوبہ کے سلسلے میں دوسروں کے ساتھ تبادلۂ خیال بھی کیا تھا ۔ این آئی اے نے 22 جولائی کو اس مقدمہ کی تحقیقات شروع کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT