Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / آئی ایس کے رقم کے ٹھکانہ پر حملہ کا ویڈیو پنٹگان نے جاری کردیا

آئی ایس کے رقم کے ٹھکانہ پر حملہ کا ویڈیو پنٹگان نے جاری کردیا

واشنگٹن 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ دفاع نے پنٹگان آئی ایس کے رقمی ذخیرہ واقع موصل ( عراق ) پر امریکی بمباری کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔ 47 سکنڈ کے اس بلیک اینڈ وائیٹ ویڈیو موصل میں ایک عمارت پر فائرنگ کے منظر سے شروع ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ موصل عراق میں ان عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ ہے ۔ پنٹگان کا کہنا ہے کہ اس رقمی ذحیرہ پر 2,000 پاونڈ کے دو بم گرائے گئے تھے ۔ پنٹگان کا کہنا ہے کہ یہ رقم بمباری کے مقام پر بکھری ہوئی بھی دیکھی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ میں کئی ملین ڈالرس کو تلف کردیا گیا ہے ۔ دو دن قبل پنٹگان نے ادعا کیا تھا کہ آئی ایس کے ایک رقمی ٹھکانہ کو بمباری کے ذریعہ تباہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT