Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس کے 4 دہشت گرد گرفتار

آئی ایس کے 4 دہشت گرد گرفتار

ملک میں بڑے حملے کا منصوبہ ، 6 ارکان حراست میں
ممبئی / لکھنؤ ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس آئی ایس خراساں موڈیول سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ دہشت گردوں کو آج گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ اس کے علاوہ دہلی اور پانچ دیگر ریاستوں میں پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 آئی ایس ارکان کو حراست میں لے لیا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح ممبرا (مہاراشٹرا) جالندھر (پنجاب) ، نرکتیہ گنج (بہار) اور بجنور و مظفر نگر (اترپردیش) میں دہلی اسپیشل سیل ، اترپردیش اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس کے علاوہ آندھراپردیش ، پنجاب اور بہار کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دھاوے کئے ۔ انسپکٹر جنرل اترپردیش اے ٹی ایس اسیم ارون نے نوئیڈا میں ایک بیان میں کہا کہ 4 افراد کو دہشت گردی کی سازش تیار کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کا آئی ایس آئی ایس خراساں موڈیول سے تعلق ہے اور وہ ملک میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ ان کے پاس سے آئی ایس سے متعلق اہم دستاویزات بھی ٰضبط کئے گے ۔ ملزمین ، انٹرنیٹ کے ذریعہ ایک دوسرے سے ربط میں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT