Friday , December 15 2017
Home / دنیا / آئی ایم ایف نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے بعد ہندوستان کی شرح ترقی کم کرنے پر مجبور

آئی ایم ایف نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے بعد ہندوستان کی شرح ترقی کم کرنے پر مجبور

واشنگٹن ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آج ہندوستان کی شرح ترقی کو 2017ء میں 6.7 فیصد سے 0.5 فیصد کم کردیا جبکہ سابقہ پیش قیاسی کے بموجب چین کی شرح ترقی 6.8 مقرر کی گئی تھی۔ اس نے ہندوستان کی کم شرح ترقی کو نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی متعارف کروانے کا نتیجہ قرار دیا۔ اس نے ہندوستان کی 2018 کی شرح ترقی کم کرکے اسے 7.4 فیصد کردیا جو سابقہ مقررہ شرح ترقی سے 0.3 فیصد کم ہے جو جولائی اور اپریل میں مقرر کی گئی تھی۔ ہندوستان کی شرح ترقی 2016ء میں 7.1 فیصد تھی جس میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اپریل کی رپورٹ میں سابقہ مقررہ شرح ترقی پر نظرثانی کی گئی تھی۔ ہندوستان میں شرح ترقی کی رفتار میں انحطاط سے نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے ہندوستان کی ترقی پر منفی اثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT