Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / آئی ایم ایف کی سربراہ لاگارڈ پر مقدمہ

آئی ایم ایف کی سربراہ لاگارڈ پر مقدمہ

پیرس ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسچین لاگارڈ کو آج حکم دیا گیا کہ فرانس میں ایک مقدمہ کا سامنا کریں جو زبردست سرکاری رشوت دینے کے سلسلہ میں ہے۔ یہ رشوت اس وقت دی گئی تھی جبکہ وہ فرانس کی وزیرمعاشیات تھیں۔ اس سے ان کے درخشاں کیریئر کو زبردست دھکہ پہنچے گا۔ فرانس کی سب سے بڑی عدالت مرافعہ نے لاگارڈ کی اپیل جو ان کے خلاف مقدمہ کو منسوخ کردینے کیلئے داخل کی تھی، مسترد کردی اور کہا کہ یہ سرکاری ملکیت بینک اور تاجر برنارڈ ٹاپی کے درمیان تنازعہ کا مقدمہ ہے۔ چنانچہ لاگارڈ کی اپیل ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT