Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی اے ایس آفیسر بننے انسانیت ، ملک سے محبت بھی اہم

آئی اے ایس آفیسر بننے انسانیت ، ملک سے محبت بھی اہم

سیول سرویس آگاہی پروگرام سے مختلف آئی اے ایس عہدیداروں کا خطاب

سیول سرویس آگاہی پروگرام سے مختلف آئی اے ایس عہدیداروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آئی اے ایس عہدیدار بننے کے لیے جہاں سخت محنت اور جدوجہد ضروری ہے اور اہم ہیں وہیں انسانیت ، ملک ، تاریخی ورثہ ، جغرافیہ اور خدمات کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم اور ضروری ہے ۔ یہاں آج تلگو اکیڈیمی کے زیر اہتمام سیول سرویس پر آگاہی پروگرام میںحصہ لینے والے مختلف آئی اے ایس عہدیداروں نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اجے مشرا پرنسپال سکریٹری اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ ریاست میں سیاسی بحران کے باوجود سیول سرویس خدمات فراہم کرنے والے عہدیدار ہی ہیں جنہوں نے حکومت چلانے کی بہتر رہنمائی کی ہے ۔ انہوں نے سیول سرویس امتحانات کو انتہائی مسابقتی امتحانات بتایا اور کہاکہ تین تا چار لاکھ گریجویٹس امتحانات میں شرکت کرتے ہیں ۔ ایک ہزار سے بھی کم منتخب ہوتے ہیں جس کے لیے طلبہ کو انتہائی سخت محنت کرنی پڑتی ہے ۔

آنتھراپولوجی پر ڈاکٹر اے اشوک کمشنر لیبر ڈپارٹمنٹ اور ڈاکٹر پی وی لکشمیا سابق اسسٹنٹ پروفیسر کی تحریر کردہ کتاب کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے اجے مشرا نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سیول سرویس امتحانات کو سخت بتایا ۔ این مکتیشور سنہا سکریٹری لینگویج اینڈ کلچر نے کہا کہ ملک میں 125 کروڑ کی آبادی میں سیول سرویس کے لیے صرف 125 منتخب ہوتے ہیں ۔ آدھار سنہا کمشنر بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے سیول سرویس امتحانات میں شرکت کرنے والوں کو ڈاکٹر اے اشوک کی کتاب کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر اینڈ ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ جو طلبہ سیول سرویس سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ غیر مشروط طور پر انسانیت سے محبت کریں تمام طبقات سے یکساں ہمدردانہ رویہ اختیار کریں ۔ انہیں دوسروں کے تجربات سے سبق حاصل کرنا ہوگا ۔ مس کے سنیتا کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن ، مسٹر ششی دھر راؤ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ مسٹر اے دیناکر ایم ڈی مارک فیڈ ، پروفیسر کے یادگیری ، ڈائرکٹر تلگو اکیڈیمی نے بھی خطاب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT