Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / آئی اے ایس آفیسر کے فرزند سے قتل مقدمہ میں پوچھ تاچھ

آئی اے ایس آفیسر کے فرزند سے قتل مقدمہ میں پوچھ تاچھ

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں برسرخدمت ایک آئی اے ایس آفیسر کے بیٹے سے قتل مقدمہ میں مبینہ رول کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ جوبلی ہلز پولیس نے ایک اپارٹمنٹ سے مسخ شدہ نعش برآمد کی تھیجس کی شناحت ناگاراجو کی حیثیت سے کی گئی۔ وہ پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ متوفی شخص کی بیوی جمنا نے اس کی نعش کی شناخت کرتے ہوئے آئی اے ایس عہدیدار کے فرزند وینکٹ پر شبہات کا اظہار کیا ۔ جمنا نے پولیس کو دئے گئے بیان میں یہ بھی بتایا کہ اس کے شوہر کا قتل کسی ایک شخص کی کارستانی نہیں ہوسکتی ۔ اس نے خاتون کا بھی تذکرہ کیا لیکن اس کی شناخت نہیں بتائی ۔ اے سی پی بنجارہ ہلز ڈیویژن ادے کمارریڈی نے کہا کہ مقتول بی ناگاراجو آئی اے ایس آفیسر کی بیوی کا ڈرائیور تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ہمیں آئی اے ایس آفیسر کے بیٹے پر شبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں اپارٹمنٹ کی راہداری پر گئے تھے جہاں انہوں نے شراب نوشی کی ۔ بعدازاں کسی وجہ سے دونوں میں جھگڑا ہوگیا لیکن ہمیں اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT