Tuesday , December 18 2018

آئی اے ایس آفیسر تیواری کی سالگرہ کے دن موت

بہرائچ،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے آفیسر انوراگ تیواری کی سالگرہ پر آج ان کے والدین، بھائی بہن بڑے پیمانے پر منانے کی تیاری کر رہے تھے لیکن اچانک اُن کی موت کی خبر سے سبھی بری طرح غمزدہ ہوگئے ۔ کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر کی لاش لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر سڑک کے کنارے پڑی ملی۔ ان کی موت سے انتظامیہ کے عملہ میں سنسنی پھیل گئی۔ لاش اسپتال لے جائی گئی تو وہاں افسروں کا ہجوم لگ گیا۔ اس واقعہ پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہرائچ کے رہنے والے انوراگ ، بی ایم تیواری کے تیسرے نمبر کے بیٹے تھے۔ گھروالوں کے مطابق انوراگ کی شادی 2009 میں کانپور شہر کی رہنے والی ارونیما کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ لیکن 2016 میں بیوی سے طلاق ہوگئی۔ طلاق کی وجہ سے تیواری کافی مایوس رہا کرتے تھے۔
معذوروں کو مواقع فراہم کا عہد
نئی دہلی، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر سماجی انصاف تھاور چند گہلوٹ نے آج کہاکہ مودی حکومت معذوروں کو سماج میں ترقی کے یکساں موقع فراہم کرنے کے تئیں پابندعہد ہے جس سے وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گذار سکیں۔ گہلوٹ نے یہاں ریاستوں کے معذوروں کے بہبود کمشنروں کی پندرہویں جائزہ میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی معذورین پر خصوصی توجہ دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT