Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی اے ایس عہدیداروں کو ترقی

آئی اے ایس عہدیداروں کو ترقی

حیدرآباد 8 فبروری ( این ایس ایس ) ایک اہم تبدیلی میںریاستی حکومت نے کئی آئی اے ایس عہدیداروں کو ترقی دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے اس سلسلہ میںاحکام جاری کردئے ہیں۔ 1993 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیداروں کو پرنسپل سکریٹریز کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے ان میںوینکٹیشور راؤ ‘ شیو شنکر ‘ چندرا ودن ‘ پارتا سارتھی وشنو بھی شامل ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت نے انہیں موجودہ عہدوں پر ہی برقرار رہنے کو کہا ہے ۔ اسی طرح 2004 اور 2005 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیداروں کو بھی سلیکشن گریڈ عہدیداروں کی حیثیت سے ترقی دی ہے ۔ ان میں کے نرملا ‘ گورو اپل ‘ شرت ‘ مانک راج اور شرمن شامل ہیں۔ حکومت نے 2008 اور 2009 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیداروں کو بھی جونئیر اڈمنسٹریٹیو گریڈ عہدیدار کی حیثیت سے ترقی دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT