Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / آئی ا یس گروپ کیساتھ روابط کا شبہ، اسپین میں چار افراد گرفتار

آئی ا یس گروپ کیساتھ روابط کا شبہ، اسپین میں چار افراد گرفتار

میڈرڈ ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہیکہ پولیس نے ترک وطن سے جڑے ایک غیرقانونی نیٹ ورک سے روابط کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے تعلق سے سمجھا جاتا ہیکہ اسے اسلامک اسٹیٹ گروپ استعمال کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو یوروپ میں گھساتا ہے اور ان میں گذشتہ سال کے پیرس حملوں میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ چاروں افراد کے نام نہاد ’’سیریئن رفیوجی روٹ‘‘ کیساتھ روابط رہے اور اس کو ہی استعمال کرتے ہوئے اسلامک گروپ (آئی ایس) نے باور کیا جاتا ہیکہ پیرس کیس والے حملہ آوروں کو اکٹوبر 2015ء میں یونانی جزیرہ لیراس کے راستے یوروپ میں گھسایا تھا۔ گرفتار شدگان کی شناختوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT