Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی سیٹ انٹرنس آن لائن ہوگا ، اردو میں بھی پرچہ کی سہولت

آئی سیٹ انٹرنس آن لائن ہوگا ، اردو میں بھی پرچہ کی سہولت

۔22 فروری کو اعلامیہ کی اجرائی ، چیرمین اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن سے شیڈول کا اعلان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( آئی این این ) : تلنگانہ ریاست گیر سطح پر 23 اور 24 مئی کو ایم بی اے اور ایم سی اے میں داخلہ انٹرنس آئی سیٹ منعقد ہوگا ۔ اس ضمن میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن چیرمین ٹی پاپی ریڈی نے آج آئی سیٹ انٹرنس کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ اس موقع پر آئی سیٹ کنوینر سبرامنیم شرما اور کاکتیہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر آر سائی انا بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سیٹ اعلامیہ 2018 ، 22 فروری کو جاری کیا جائے گا ۔ آن لائن درخواستیں 6 مارچ تا 30 اپریل حاصل کی جائیں گی ۔ فائنل ’ کی ‘ 6 جون کو جاری کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ آئی سیٹ آن لائن منعقد کیا جائے گا ۔ اس مرتبہ انگلش اور تلگو کے ساتھ اردو زبان میں بھی پرچہ فراہم کیا جائے گا ۔ انٹرنس ٹسٹ کے لیے ریاست آندھرا پردیش کے بشمول 16 سنٹرس قائم کئے جائیں ۔۔

پی جی ڈی ایم انٹرنیشنل بزنس میں داخلے جاری
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آر کے مشرا کے بموجب آئی پی ای نے پی جی ڈی ایم انٹرنیشنل بزنس کورس میں داخلے جاری ہیں ۔ دو سالہ اور اے آئی سی ٹی ای سے منظورہ پوسٹ گریجویٹ کورس ہے ۔ پی جی ڈی ایم ، آئی بی کو اے آئی یو سے ایم بی اے کے مماثل اور مسلمہ حیثیت حاصل ہے ۔ کورس کے طلبہ کو یہ سہولت رہے گی کہ وہ اپنے خرچ پر یورپ کو تعلیمی ٹور کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346515819 پر ربط کریں ۔۔
ارکان عاملہ مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( راست ) : 8 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر دفتر مجلس علمیہ واقع مسجد حجاز ، ارکان عاملہ کا اجلاس مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT