Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی سیٹ تربیتی کلاسیس

آئی سیٹ تربیتی کلاسیس

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ورڈ ماسٹر کمپیوٹر انفارمیٹک سنٹر نیو ملے پلی میں ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے I-CET-2018 کے تربیتی کلاسیس کا 11 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد احتشام الدین خرم بانی سنٹر کے مطابق یہ تربیتی کلاسیس صبح اور شام کے اوقات میں ماہرین و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی I-CET 2018 کوچنگ کلاسیس کا سنٹر میں اہتمام کیا گیا ہے اور رجسٹریشن فیس کے طور پر 700 روپئے مقرر کئے گئے ۔ انہوں نے I-CET امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9885974828 ۔ 23349158 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT