Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / آئی سی جے میں بھنڈاری کا انتخاب سفارتی کامیابی

آئی سی جے میں بھنڈاری کا انتخاب سفارتی کامیابی

نریندر مودی اور سشما سوراج کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی
نئی دہلی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج بین الاقوامی عدالت انصاف میں ہندوستان کے امیدوار جسٹس دلویر بھنڈاری کے دوبارہ انتخاب کو ہندوستان کی شاندار سفارتی کامیابی قرار دیا اور کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کی کوششوں کے نتیجہ میں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے دونو ں کو مبارکباد دی ۔ بھنڈاری کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ ان کی کامیابی ایک مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کا مظہر ہے۔ ہم ہر قدم اور کوشش مودی حکومت کی ہدایت پر اُٹھارہے ہیں اور مودی حکومت کی مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کے باعث عالمی سطح پر ہندوستان کو کامیابی مل رہی ہے ۔میں وزیراعظم مودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج کی زبردست ستائش کرتے ہوں کہ اُنھوں نے اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنایاہے ۔ امیت شاہ نے مزید کہاکہ بھنڈاری کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں دوسری مرتبہ کامیابی سے ہندوستان کی سفارتی کوششوں کو زبردست ترقی حاصل ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ بھنڈاری کو آج بین الاقوامی عدالت انصاف میں دوبارہ منتخب کیا گیاہے ۔ جنرل اسمبلی کی جانب سے ان کی زبردست تائید کی گئی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کو اس دوڑ سے دستبردار ہونا پڑا ۔ عالمی عدالت کو اپنے اُمیدوار منتخب کرنے میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ اس انتخابی دوڑ سے باہر ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT