Monday , October 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی اور بی سی سی آئی میں کشیدگی بڑھنے لگی؟

آئی سی سی اور بی سی سی آئی میں کشیدگی بڑھنے لگی؟

نئی دہلی ۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بی سی سی آئی کے سخت موقف اور آئی سی سی کے ساتھ کشیدہ تعلقات سب پر عیاں ہیں کیونکہ گزشتہ سال فنانس ماڈل پر بمشکل اتفاق ہوا تھا ،معمولی بات نے ایک مرتبہ پھر بی سی سی آئی کوناراض کردیا ہے اور اس نے آئی سی سی سے ہر قسم کے معاہدے توڑنے کی دھمکی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کی اعلیٰ شخصیت نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کو سخت پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے 2021 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2023 کے ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان کو دی ہوئی ہے لیکن حکومت کی ٹیکس اسکیم کی وجہ سے ایونٹ کا ہندوستان میں انعقاد قریب نا ممکن لگتا ہے،اگرچہ بورڈ کے عہدیداروں نے آئی سی سی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی حکومت کو رضامند کرلے گا،ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کی پیشکش کرکے اور آئی سی سی نے جواب میں یہ کہہ کر کہ اسکا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، بورڈ کی مشکلات بڑھادیں ہیں اور اس نے وقت سے بہت پہلے آئی سی سی کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان سے میزبانی واپس لی گئی تو بورڈ آئی سی سی سے متعلقہ تمام معاہدے توڑ دے گا۔آئی سی سی کی جانب سے اس پر اگرچہ فوری رد عمل نہیں آیا لیکن یہ بات طے ہے کہ ٹیکس اسکیم سے راحت لئے بغیرہندوستان اپنے ملک میں ایونٹس کا انعقاد نہیں کرسکے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT